اسلام آباد( این این آئی) وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہماری نیت پاکستان کی بھلائی کی ہے ، ریلوے کی بہتری کیلئے انقلابی فیصلے کرنے پڑیں گے ، سی پیک کی کامیابی گوادر کو ریل کے ساتھ جوڑے میں پوشیدہ ہے ،نالہ لئی ایکسپریس راولپنڈی کی زند گی میں انقلاب لے کرآئیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز انجینئر ان چیف، انجینئرنگ کو ر لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے وزارت ریلوے میں اہم ملاقات کے دوران کیا ۔ اس موقع پر ملک بھر میں بڑے ریلوے سٹیشن کے ساتھ 6انڈسٹریل زون بنانے پر بات چیت کے ساتھ ایم ایل ون کو براڈ گیج پر ہی اپ گریڈ کرنے پر اہم مشاورت کی گئی ۔۔ شیخ رشید نے کہا کہ ایک نئی سٹینڈرڈ گیج لائن بھی بننی چاہیے ، براڈ گیج ختم نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نیت پاکستان کی بھلائی ہے۔ریلوے کی بہتری کے لئے انقلابی فیصلے کرنے پڑیں گے۔ریلوے کے عملہ کے حقوق اور ریلوے کے اساسوں کا تحفظ بھی کر ناپڑیگا۔
ریلوے کی بہتری کیلئے انقلابی فیصلے کرنے پڑیں گے: شیخ رشید
Sep 28, 2018