راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے ٹریفک پولیس کو احکامات جاری کئے ہیں کہ اچھے اخلاق کے ساتھ پیشہ وارانہ امورکو ذمہ داری سے سرانجام دینا ہر افسر و اہلکار کی اولین ترجیح ہونی چاہیے شاہراہوں پر ٹریفک لاء انفورسمنٹ کرائی جائے عوام الناس کی عزت کرنا ہم سب پر لازم ہے قانون کا اطلاق مثبت رویے سے کروایا جائے اس حوالے سے کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹنگ سسٹم کے انچارجز کو احکامات جاری کئے کہ ٹریفک ہیڈ کوارٹرز میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے آنے والے امیدواران سے میرٹ پر ٹیسٹ لیں ٹیسٹنگ مرحلے کے دوران ہر امیدوار کی عزت و احترام اور ان کے وقت کا خاص خیال رکھا جائے خاص کر بزرگ شہری یا کوئی خاتون امیدوار ہو سب کو برابر کا مقام دینا ہم سب کی ذمہ داری اورفرض ہے انہوںنے حکم دیا کہ ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹنگ سسٹم کی شفافیت پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا صرف انہی امیدواران کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جائے جو ٹیسٹنگ سسٹم کے اصول، ٹریفک سائنز اور پریکٹیکل ڈرائیونگ ٹیسٹ پر مکمل عبور رکھتے ہوں انہوں نے افسران و اہلکاروں کو ہدایات جاری کیں کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پید ا کرنے والے ڈرائیور ز، غلط پارکنگ ، ڈبل پارکنگ، بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی یا موٹر سائیکل چلانا، ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرنے، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کااستعمال ، خطرناک اور تیز رفتار ڈرائیونگ، اوور سپیڈنگ ، کم عمر ڈرائیورز،گاڑی کے شیشوں پر رنگ دار یا کالے پیپرز کا استعمال ، لین اور لائن کی خلاف ورزی، اپلائیڈ فار ، بغیر اور غیر نمونہ نمبرپلیٹ، روٹ پورا نہ کرنے اور مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر قانونی کاروائی عمل میں لائیں اور پہاڑی علاقے میں پبلک سروس گاڑیوں کی سپیڈ پر خصوصی چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے کہا کہ اچھے اخلاق اور اچھی گفتار کے ساتھ فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے ۔
اچھے اخلاق کے ساتھ پیشہ وارانہ امور سرانجام دینا ہر افسر و اہلکار کی اولین ترجیح ہونی چاہیے
Sep 28, 2018