راولپنڈی( نوائے وقت رپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60کے لئے نامزد امیدوارسجادخان نے کہاہے کہ وفاقی وزیرشیخ رشید احمد اپنے بھتیجے شیخ راشدشفیق کوضمنی الیکشن میں جتوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں اورراولپنڈی کے شہریوں کوریلوے میں بھرتی کاجھانسہ دے کرووٹ حاصل کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں لیکن وہ نہیں جانتے کہ راولپنڈی کے شہری انتہائی باشعور،غیرت منداوربااصول ہیں وہ کسی بھی شعبدہ بازاورجھوٹے انسان کواوراس کے بھتیجے کوکسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے راولپنڈ ی کے غیورشہری ضمنی الیکشن میںراولپنڈی میں 40سالوں سے اصولوں ،شرافت اورخدمت کی سیاست کرنے والوںکواپنانمائندہ منتخب کریں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزیونین کونسل شکریال ،کھنہ ،گنگال ،چکلالہ اوردیگرکے چیئرمینوں ،وائس چیئرمینوں اور کونسلروں کی خصوصی میٹنگ کے علاوہ مختلف علاقوں میں کارنرمیٹنگوں سے خطا ب کرتے ہوئے کیادیگرمقررین میں اسامہ تنویرچوہدری، ،ملک یاسررضا ،ملک ناہیدسلطان، مقبول حسین شاہ ،شبا ب اظہرعباسی ،راجہ شاہداوردیگرشامل تھے سجادخان نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنے ایک ماہ اور8دن کے دوران ہی اپنی ناقص کارکردگی کی بناپرعوام کے سامنے بے نقاب ہوگئی ہے حکومت نے ایک ماہ کے دوران گیس کی قیمتوں میں 150فی صداضافہ کرنے کے علاوہ دودن قبل بجلی کی فی یونٹ 2روپے 16پیسے اضافہ کردیاہے جبکہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی تیاری کی جارہی ہے جوکہ غریب عوام پرظلم ہے مہنگائی کرکے غریبوں کوجیتے جی زندہ درگورکیاجارہاہے ۔