راولپنڈی ( اپنے سٹاف رپورٹر سے ) سی پی ایس پی نے آرمی میڈیکل کالج میں سب سنٹر قائم کر دیا ۔ پرنسپل اے ایم سی جنرل سلیم رانا نے سنٹر کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے یہاں ورکشاپ کے انعقاد کی پیشکش بھی کر دی جس سے ٹرینیز ڈاکٹرز کو سہولیات میسر ہوں گی اس موقع پر پرنسپل اے ایم سی نے کہا کہ خوش اخلاقی اور اچھی گفتگو کے ذریعے ڈاکٹرز مریضوں کے دل جیت سکتے ہیں اور اس عمل سے ڈاکٹروں کی معاشرے میں عزت بڑھ جاتی ہے اس لئے ڈاکٹرز کو چاہیے کہ مریضوں کے ساتھ اچھے انداز اور خندہ پیشانی کا رویہ اختیار کریں تو ان کی آدھی بیماری ٹھیک ہو جاتی ہے اور وہ ڈاکٹرز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ملاقات کے دوران پروفیسر شعیب شفیع نے کہا کہ بہترین اخلاق اور اچھی گفتگو مریضوں اور عام لوگوں کے دل جیتنے کا بہترین ذریعہ ہیں ملاقات کے دوران جنرل اسلم بھی موجود تھے انہوں نے اے ایم سی میں سی پی ایس پی سنٹر کے قیام پر پروفیسر شعیب شفیع کے کردار کو سراہا۔