پٹرول 2.55‘ ڈیزل 3.23 سستا‘ مٹی کا تیل 1.19 روپے لٹر مہنگا ہونیکا امکان

Sep 28, 2019

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی۔ ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرول کیً قیمت میں 2 روپے 55 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 41 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 19 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 63 پیسے تک کمی کی گئی تھی‘ یکم ستمبر سے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 113 روپے 24 پیسے فی لٹر ہو گئی۔ پٹرول کی مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اکتوبر کو کمی کا امکان ہے۔ پٹرول 2 روپے 55 پیسے سستا ہونے کا امکان ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 3 روپے 83 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔ مٹی کا تیل ایک روپے 19 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل 2 روپے 41 پیسے فی لٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اوگرا نے قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی۔

مزیدخبریں