اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ترک صدر طیب اردگان 24 اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترک صدر کا دورہ پاکستان 2 روزہ ہوگا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق طیب اردگان نے وزیراعظم عمران خان کی دعوت قبول کر لی۔ عمران خان نے جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر دورے کی دعوت دی تھی۔ ترک صدر کے دورہ پاکستان کی تفصیلات آئندہ ہفتے تک طے کر لی جائیں گی۔ ترک صدر کے ساتھ سرمایہ کاروں کا بڑا وفد بھی پاکستان آئے گا۔