زلزے ،سیلاب اورموذی امراض ہمارے بُرے اعمال کانتیجہ ہیں:ڈاکٹرراغب نعیمی

لاہور(خصوصی نامہ نگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ معاشرتی برائیوں کاخاتمہ ہرکلمہ گوکی دینی ذمہ داری ہے۔زلزے ،سیلاب اورموذی امراض ہمارے بُرے اعمال کانتیجہ ہیں۔ انسان کی اْخروی نجات اس کے دنیوی عمل پر منحصر ہے۔ جب قوموں میں بد عملی، بد خلقی، غفلت، بے راہ روی اجتماعی طور پر گھر کر جاتی ہے تو تباہی و بربادی اس کا مقدر بن جاتی ہے۔ ایک مسلمان کی حیثیت سے نہ صرف انفرادی طور پر بلکہ اجتماعی طور پر بھی لازم آتا ہے کہ ہم قرآن کے احکامات پر عمل کریں۔ سیرت کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھال کر اسلامی طرز حیات کو فروغ دیں۔بحیثیت انسان آفت زدہ لوگوں کی بلا تفریق رنگ ونسل ہر ممکن مدد کی جائے۔ہم سب کو اپنی بساط کے مطابق زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لئے دل کھول کر مدد کرنی چاہئے اور اللہ تعالی سے اپنے گناہوں کی توبہ بھی کرنی چاہئے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...