بھارت کی کشمیر میں جنونیت کو مزیدبڑھنے سے روکنا ہوگا: شاہ محمودقریشی

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ کشمیرمیں بھارت کے ظالمانہ اقدامات سے صورتحال ناقابل تصور ہوتی جارہی ہے۔

 انہوں نے عالمی برادری سے اس حقیقت کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا کہ بی جے پی حکومت مذموم سیاسی ایجنڈانافذکررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے مسئلہ کشمیر کے کشمیری عوام کی خواہشات اوراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق پُرامن حل پرزوردیا۔وزیرخارجہ نے کہاکہ ہم کشمیر کی صورتحال سے لاتعلق نہیں رہ سکتے اوربھارت کی جنونیت کو مزیدبڑھنے سے روکنا ہوگا.

ای پیپر دی نیشن