بھارتی شہر پونے میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں17ہو گئیں

پونے (این این آئی)بھارتی شہر پونے میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے مختلف حادثات میں 17 افراد ہلاک ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز ہونے والی طوفانی بارش نے شہر کے نشیبی علاقوں میں تباہی مچادی جبکہ پانی گھروں اور عمارتوں میں داخل ہوگیا ہے۔بارش اور ہوا کی شدت سے مکانوں کی دیواریں، درخت گر گئے جبکہ گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں پانی میں بہہ گئیں۔متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہزاروں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔پونے میں رواں برس کے مون سون سیزن میں معمول کی بارشوں سے ایک سو تیرہ فیصد زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن