برلن(این این آئی) جرمن حکام نے کہاہے کہ انہوں نے ٹیکس اخراج کے سرٹیفکیٹ کی بڑے پیمانے پر جعلسازی میں ملوث گینگ سے تعلق رکھنے کے الزام میں 2 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔امریکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق استغاثہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے 37 سال اور 40 سال کی عمر کے 2 آدمیوں کو گرفتار کیا ہے۔دونوں ملزمان اپنے آپ کو حکام کے حوالے کرنے کے لیے پاکستان سے فرینکفرٹ ایئرپورٹ پہنچے تھے تاہم جرمن حکام نے کسی کا نام نہیں بتایا۔
جرمنی میں ٹیکس جعلسازی کے الزام میں مطلوب 2پاکستانی گرفتار
Sep 28, 2019