بھیرہ: مہتمم مدرسہ قاری اشرف قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

Sep 28, 2019

بھیرہ (نامہ نگار) جامعہ اسلامیہ سلیمان کالونی لاری اڈا بھیرہ کے مہتمم مولانا قاری محمد اشرف کو نامعلوم شخص نے کلہاڑی سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ قاری محمد اشرف نماز پڑھانے جا رہے تھے ایک شخص ان کے سر پر کلہاڑی مار کر فرار ہوگیا۔ مولانا کو تحصیل ہیڈکوارٹر سے ڈی ایچ کیو سرگودھا ریفر کر دیا گیا ہے۔ علماء بھیرہ کا ہنگامی اجلاس مفتی صاحبزادہ ابرار احمد بگوی کی زیر صدارت ہوا جس میں واقعہ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث افراد کو فوری گرفتار اور انہیں قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

مزیدخبریں