کو میکے سے لانے کیلئے درخواست بیوی کو خرچ دیں، پیار سے کچھ تو بھیجیں جسٹس فائز، جسٹس مشیر عالم کے سانل مشورے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) بیوی کو میکے سے لانے کے لیے شوہر سپریم کورٹ پہنچ گیا جس پر ججز نے بھی درخواست گزار کو مفید مشوروں سے نوازا۔ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ان کا مؤکل بیوی کے ساتھ رہنا چاہتا ہے اور اب بھی بیوی اور بچوں سے پیار کرتا ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل سے سوال کیا کہ کیا خاتون طلاق لینا چاہتی ہے؟ بیوی تو چاہتی ہے کہ شادی قائم رہے لیکن ایسا تو نہیں ہو گا کہ بازار سے صرف پھول لے کر بھیج دیں تو بیوی واپس آجائے گی، ان کی بیوی نان و نفقہ مانگ رہی ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے مزید کہا کہ بچی کو چاند ستارے نہیں چاہئیں، عید پر اپنی بیوی کے لئے کپڑے بھیج دیا کریں، کچھ تو ایسا کریں۔ جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس میں کہا کہ عدالتوں میں ایسے معاملات حل نہیں ہوتے، بیوی کو خرچہ دے کر اپنی طرف مائل کریں، پیار محبت سے اپنی بیوی کو کوئی چیز تو بھیجیں تاکہ عورت کو بھی پتا چلے کہ شوہر اس سے پیار کرتا ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ شادی شدہ ہیں؟ جس پر وکیل نے کہا جی میں شادی شدہ ہوں۔ جسٹس مشیر عالم نے کہا اپنے مؤکل عمر دراز کو بھی گر سکھائیں کہ بیوی کو کیسے خوش رکھا جاتا ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے معاملے کو آپس میں مل بیٹھ کر حل کرنے کی یقین دہانی کرائے جانے کے بعد عدالت نے معاملہ نمٹا دیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...