دنیا کا کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس نہ لینا بھی ظلم: گورنر

لاہور(نیوزرپورٹر)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے سویٹزرلینڈ کے سفیر تھامس کولی اور پنجاب کے مختلف اضلاع سے تحریک انصاف کے 15سے زائد وفود نے ملاقاتیں کیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ دنیا کاکشمیر یوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس نہ لینا بھی ظلم ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحد ہ سمیت ہر فورم پر کشمیر یوں کا سفیر ہونے کا حق ادا کر دیا ہے۔ جب بھی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کے نمائندوں کے آنے کی اجازت ملی بھارت کی دہشت گردی اور نسل کشی پوری دنیا کے سامنے آجائیگی۔ تفصیلات کے مطابق گور نر ہائوس میں سویٹزرلینڈ کے سفیر تھامس کولی نے اپنے وفد کے ہمراہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی جہاں دونوں ممالک کے تعلقات اور خطے کی صورتحال،جی ایس پی پلس او ر سر مایہ کاری سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔ اس موقع پر چوہدری سرور نے کہا کہ ہم صرف پاکستان ہی نہیں پورے خطے اور دنیا میں بھی امن چاہتے ہیں جسکے لیے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے افسروں ،اہلکاروں سمیت پولیس و دیگر سیکورٹی فورسز اور ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے جانوں کی قر بانیاں دیں۔ سابق ایم پی اے دیوان اخلاق ،میاں جاوید مہار ،مرزا ذوالفقار احمد اور علی یاسین سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع سے آنیوالے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے گور نر کہا ہے کہ قوم سے کیے جانیوالے وعدوں کو پورا کر نے کیساتھ ساتھ کارکنوں کو بھی انکا جائز مقام دیا جائیگا۔ دریں اثناء گور نر پنجاب نے پنجاب یونیورسٹی میں طلباء تنظیموں اور سیکورٹی اہلکاروںمیں تصادم کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی اور انکوائری کا بھی حکم دیدیا۔گور نر پنجاب نے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کو یونیورسٹی کے ماحول کو مکمل طور پر پر امن رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بطور چانسلریونیورسٹیز میں کسی قسم کے تصادم اور ہنگاموں کو برداشت نہیں کروں گا۔ شرپسند عناصر کے خلاف قانون کے تحت سخت سے سخت کارروائی کو یقینی بنایا جائیگا۔ یونیورسٹیز کے ماحول کو مکمل طور پر پر امن رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...