وہاڑی، زہریلی شراب پینے سے3 افراد ہلاک، 2 کی حالت خراب

Sep 28, 2019

وہاڑی،ماچھیوال(نمائندہ نوائے وقت،خبر نگار)نواحی گاوں 8 ڈبلیو بی میں زہریلی شراب پینے سے3 افراد ہلاک 2 کی حالت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل،شراب فروشوں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل،پوسٹ مارٹم کے لئے پولیس نے نعشیں تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیں تفصیل کے مطابق تھانہ ماچھیوال کی حدود چک نمبر 8 ڈبلیو بی المعروف ڈھڈیانوالہ میں جاوید نامی شخص کے گھر دعوت پر جمع ہونے والے 4 دوستوں نے زہریلی شراب پی لی پولیس ذرائع کے مطابق مرتضی، ظہور احمد محمد منصب نے جاوید کے گھرگزشتہ سے پیوستہ روز سارا دن زہریلی شراب پیتے رہے جس ان کی حالت غیر ہوگئے اور زہریلی شراب کے اثر سے محمد جاوید موقع پر دم توڑ گیا جبکہ محمد منصب ہسپتال پہنچ کر جان کی بازی ہار گیا دیگر دوافراد تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال ایمرجنسی وارڈ میں زیرعلاج رہے اور حالت بہتر ہونے پر انکے ورثاء انہیں گھر لے گئے چاروں دوستوں کا تعلق ایک ہی گاوں سے تھا پولیس ترجمان کے مطابق نعشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ شراب فروشوں کی گرفتاری کے لئے ایس ایچ او تھانہ ماچھیوال اور ایس ایچ او تھانہ صدر کی قیادت میں چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کاروائی کی جائے گی وہاڑی سے خبر نگارکے مطابق نواحی گائوں 16ڈبلیو بی کا رہائشی شادی شدہ نوجوان مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہوگیاذرائع کے مطابق نواحی گائوں 16ڈبلیو بی کا رہائشی نوجوان نعیم الغفاری نے مبینہ طور پر دوستوںکے ساتھ شراب پی اور ایک دن گھر میں بے ہوش پڑا رہا جب پورا دن وہ نہ اٹھا تو گھر والوں کو تشویش ہوئی اور اسے فوری ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا جہاں اس کی حالت سنبھل نہ سکی اور وہ دم توڑ گیا ورثاء نے پولیس کو اطلاع دئیے بغیر تدفین کردی

مزیدخبریں