عالمی اقتصادی استحکام کا انحصار مشرق وسطیٰ کے امن پر ہے: جاپانی وزیراعظم

نیویارک (اے پی پی) جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے کہا ہے کہ ان کا ملک مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام لانے کے لیے پوری کوشش کرے گا۔ انہوں نے یہ بات نیویارک میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس میں کہی۔وزیر اعظم آبے نے کہا کہ جاپان کو مشرق وسطیٰ کی خراب ہوتی ہوئی صورتحال پر تشویش ہے کیونکہ عالمی اقتصادی استحکام کا انحصار اِس خطے کے امن و استحکام پر ہے اور ہم سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ جاپانی وزیر اعظم آبے نے تنازعہ بڑھنے کے تناظر میں ثالثی کی اپنی پیشکش کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جاپان ایران اور امریکہ دونوں کے ساتھ رابطہ برقرار رکھے گا۔وزیر اعظم آبے نے کہا کہ جاپان کو مشرق وسطیٰ کی خراب ہوتی ہوئی صورتحال پر تشویش ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...