امریکی کانگریس میں ٹرمپ کے خلاف وسل بلور رپورٹ پر کارروائی شروع

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی کانگریس کے ایوانِ نمائندگان کی خصوصی کمیٹی برائے انٹیلیجنس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنے یوکرائنی ہم منصب وولودومیر زیلنسکی کے ساتھ ہونے والی گفتگو پر مبنی وسل بلور رپورٹ جاری کر دی ہے۔ اس رپورٹ پر جمعرات کو ایوانِ نمائندگان کی خصوصی کمیٹی کے سامنے امریکی خفیہ ادارے کے سربراہ جوزف میگوائر بھی پیش ہوئے تھے۔ میگوائر کے ساتھ کمیٹی کے اراکین نے تقریباً تین گھنٹے تک جرح کی تھی۔ ایوان کی جاری کردہ رپورٹ میں وسل بلور کے نام کو مخفی رکھا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اگلے برس کے صدارتی انتخابات میں مبینہ غیر ملکی مداخلت کے لیے صدر ٹرمپ نے اپنے دفتر کا اختیار استعمال کرنے کی کوشش کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...