شہزادہ ہیری اپنی والدہ لیڈی ڈیانا کے نقش قدم پر چل پڑے

لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)برطانوی شہزادے ہیری نے اپنی والدہ لیڈی ڈیانا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انگلولا میں باردوی سرنگ کو ناکارہ بنا دیا۔برطانوی شاہی خاندان کے شہزادے پرنس ہیری نے وسطی افریقی ملک انگلولا میں بارودی سرنگ کو ناکارہ بنایا۔بارودی سرنگ ناکارہ بنانے کیلئے شہزادہ ہیری نے مخصوص جیکٹ بھی پہنی۔شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ وہ انگولا میں ہوامبو بھی جائیں گے جہاں ان کی والدہ آنجہانی لیڈی ڈیانا نے 1997 میں دورہ کیا تھا اور باردوی سرنگ ناکارہ بنائی تھی۔

ای پیپر دی نیشن