ادرک اورلہسن کا استعمال بریسٹ کینسر سے بچاسکتاہے،محققین

Sep 28, 2019

نیویارک(این این آئی)پیاز اور لہسن ایسی سبزیاں ہیں جن کا استعمال ہر گھر میں ہوتا ہے اور انہیں صحت کے لیے فائدہ مند بھی مانا جاتا ہے اور اب دریافت کیا گیا کہ یہ خواتین میں بریسٹ کینسر کا خطرہ کم کرنے میں ممکنہ طور پر مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بفالو یونیورسٹی اور پیورٹو ریکو یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں پہلی بار آبادی میں ان دونوں سبزیوں کے استعمال اور بریسٹ کینسر کے خطرے پر اس کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔محققین نے دریافت کیا کہ جو خواتین لہسن اور ادرک کا استعمال کرتی ہیں، ان میں بریسٹ کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

مزیدخبریں