این ڈجامینا(انٹرنیشنل ڈیسک)افریقی ملک چاڈ میں سونے کی ایک غیرقانونی کان میں کھدائی کے دوران مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ چاڈ کے وزیر دفاع محمد سیلا کے مطابق امکان ہے کہ ملبے تلے مزید افراد دبے ہو سکتے ہیں۔ سونے کی یہ غیرقانونی کان لیبیا کی سرحد کے قریی علاقے تیبیستی میں واقع تھی۔ گزشتہ برس جنوب مشرقی کانگو میں ایسی ہی ایک غیرقانونی کان میں ہونے والے حادثے میں 40 افراد کی موت ہوئی تھی۔ سوڈان اور دوسرے افریقی ممالک میں بحرانی حالات کے بعد چاڈ اور کئی دیگر ممالک میں سونے کی غیر قانونی تلاش میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔