جنرل اسمبلی سے وزیراعظم کا تاریخی خطاب,دنیا بھر کے نشریاتی اداروں اور اخبارات نے شہ سرخیوں میں جگہ دی

Sep 28, 2019 | 13:16

ویب ڈیسک

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیر اعظم عمران خان کے تاریخی  خطاب کو دنیا بھر کے نشریاتی اداروں اور اخبارات نے شہ سرخیوں میں جگہ دی۔معروف امریکی اخبار دی   نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں جذباتی تقریر کے دوران مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ برطانوی اخبار دی گارڈین نے سرخی لگائی کہ پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ کشمیر میں بھارتی اقدامات جنگ کو ہوا دے سکتے ہیں۔ جرمن ٹی وی  ڈی ڈبلیو نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ وادی میں کرفیو اٹھنے کے بعد بڑے تشدد کی پیشگوئی کی ہے، کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کہتے ہیں کہ خطہ میں بھارتی اقدامات سے جنگ کا خطرہ ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکہ نے لکھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے دنیا پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال میں فوری مداخلت کر کے دو ایٹمی ملکوں کو جنگ سے بچائیں۔عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ نے لکھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ اجلاس میں بھارت  پر مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کا الزام لگایا لیکن بھارتی وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں  کشمیر کا کوئی ذکر ہی نہیں کیا  ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کے تاریخی خطاب پر سوشل میڈیا بھی تبصروں سے بھر گیا ۔ عمران خان وائسآف کشمیر  عالمی پینل پر ٹاپ ٹرینڈبنا رہا ۔

مزیدخبریں