کابل+ایبک+پل عالم(شِنہوا)افغانستان کے مختلف صوبوں میں طالبان کے چیک پوسٹوں پر حملے ،جھڑپیںاور افغان فورسز کے طالبان کے کیمپ پر فضائی حملوں میں2پولیس اہلکار، 31طالبان ہلاک جبکہ 14جنگجو زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ رات شمالی صوبہ سمنگان میں طالبان نے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، جھڑپوں کے دوران 2پولیس افسران اور 14طالبان ہلاک،12زخمی ہوگئے۔عسکریت پسندوں نے ضلع درہ صف پایان اور فیروز نخچیرکے اضلاع میں سکیورٹی چوکیوں پر حملہ کردیا، افغان فضائیہ نے جنگجوؤں کو شکست دینے کیلئے زمینی افواج کی مدد کی۔ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ باقی عسکریت پسندنعشیں زمین پر چھوڑ کر قریبی پہاڑوں میں فرار ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق غزنی میں طالبان نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس پرسکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی۔ دوطرفہ فائرنگ کے دوران 6 طالبان ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ادھرترجمان صوبائی پولیس شاہ پور احمد زئی نے شِنہوا کو بتایا کہ صوبہ لوگر میں افغان فضائیہ نے طالبان کے ایک کیمپ پر بمباری کی جس میں 6جنگجو ہلاک ہوئے،کیمپ طالبان کے شیڈو انٹیلی جنس چیف شفیع اللہ کے کمانڈ کنٹرول سنٹر کے طور پر استعمال کررہے تھے۔یہ فوری طور پر معلوم نہ ہوسکا کہ آیا شفیع اللہ ان حملوں میں ہلاک ہوئے ہیں ۔ ادھر صوبے زابل میں افغان فضائیہ نے طالبان جنگوؤں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 15 جنگجو ہلاک ہوئے جب کہ جنگجوؤں کے زیر استعمال گاڑیاں، اسلحہ ڈپو اور موٹرسائیل بھی تباہ ہوگئیں۔