لاہور(نمائندہ خصوصی)سربراہ لاہور پولیس محمد عمر شیخ کی زیرصدارت سی سی پی او آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہواجس میں ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد خان، ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد اور تمام ڈویژنل افسران سمیت ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی۔ سی سی پی او لاہور نے تمام افسران کو کہا کہ آج سے تمام جوئے خانے اور منشیات کے اڈے بند ہونے چاہیں، ایسی جگہوں پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے جائیں، کریک ڈاؤن کرتے ہوئے رپورٹ بھجوائی جائے۔ قبضہ گروپوںاور اشتہاری ملزمان کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا حکم بھی دیا۔ پشت پناہی والے افسران و اہلکار قبلہ درست کر لیں۔ کام نہ کرنے والے افسران اب گھر جائیں گے، ناقص کارکردگی پر ا ایس ڈی پی او باغبانپورہ خالد فاروقی کو آئندہ فیلڈ پوسٹنگ نہ دینے کی سفارش کی جبکہ ایس ڈی پی او نواں کوٹ عمر فاروق بلوچ کو ناقص سپرویژن پر وارننگ دیتے ہوئے آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی۔ قبضہ کیس میں کوئی نہیں بچے گا ۔اور لاہور پولیس کو ٹیکنالوجی بیسڈ فورس بنایا جارہا ہے، تمام کریمنلز کا مکمل ریکارڈ محفوظ کرکے اشتہاری ملزمان کا ریکارڈ مرتب کرتے ہوئے سخت کارروائی کی جائے۔ لاہور پولیس کی نیک نامی کیلئے بہترین نتائج دینا ہونگے‘ صرف محنتی، بہادر اور فرض شناس افسران ہی میری ٹیم میں رہیں گے۔
جوئے ‘منشیات کے اڈے بند‘قبضہ گروپوں کیخلاف کارروائی کی جائے: عمر شیخ
Sep 28, 2020