لاہور(نیوز رپورٹر)تحریک انصاف شمالی لاہورکے صدر و ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر غلام محی الدین دیوان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے ملک کی بھرپور نمائندگی کی‘ملک اور کشمیر کا مقدمہ عالمی برادری کے سامنے بہترین انداز میں لڑا قومی امنگوں کی بھرپور ترجمانی کی، ایک بارپھر مسئلہ کشمیر کو عالمی برادری کے سامنے بہادر ی کیساتھ اجاگر کیا۔، کشمیر میں بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا، عالمی برادری وزیراعظم عمران کی قائدانہ صلاحیتوں کی معترف ہے، عمران خان پوری امت مسلمہ کے دل کی آواز ہے۔