ملک میں اسلام کے سواکوئی نظام  قبول نہیں:عبدالغفارروپڑی

Sep 28, 2020

لاہور( خصوصی نامہ نگار)پاکستان میں اسلام کے علاوہ کو ئی نظام قبو ل نہیں۔ان خیالات کا اظہار امیر حافظ عبدالغفارروپڑی حافظ عبدالوھاب روپڑی،حافظ عبدالوحید  شاہد روپڑی ،مولانا شکیل الرحمن ناصر اورمولانا بشیر احمد نے جامع القدس چوک دالگراں میں جماعتی عہدیداروں اور ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رہنمائوں کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں نا چ گانے کا کلچر کسی صور ت قبو ل نہیں،سیا ست کے نام پر جس فحا شی کے کلچر کو فروغ دینے کی ساز ش کی جار ہی ہے۔ وہ کسی صور ت کامیا ب نہیں ہونے دینگے۔ مسئلہ کشمیر و فلسطین امت مسلمہ کے مسائل ہیں جن کے حل کیلئے اسلامی تعاون تنظیم ، اقوام متحدہ فوری اور موثر کردار ادا کریں۔

مزیدخبریں