مہنگائی‘ بدامنی کے خاتمہ کیلئے نظام خلافت راشدہ نافذ کیا جائے:مولاناامجد

لاہور(خصوصی نامہ نگار)ملک سے کرپشن،نا انصافی ،قتل وغارت ،مہنگائی کا خاتمہ خلافت راشدہ کے نظام کے نفاذ سے ہی ممکن ہے اس مقصد کیلئے علماء  اور عوام ملک میں پر امن جدو جہد جاری رکھیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجدخان نے عظمت صحابہؓ واہل بیتؓ کانفرنسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ نعمان قریشی ،جہانزیب اعوان ،محمد خالد بٹ ،محمد نعیم چوہدری ،ملک محمد نواز ،علی نوید بھٹی اور دیگر شریک تھے۔ مولانا محمد امجد خان مولانا محمدکفیل خان ،مولانا عبد القوی اور دیگر نے کہاکہ صحابہ کرام واہل بیت کے خلاف تقاریر کر نے والوں کیخلاف قانون حرکت میں لایا جا ئے اور مجرموں کو سرعام سزا دی جائیں انہوں نے کہاکہ برطانوی پارلیمنٹ کے ممبران کی رپورٹ پاکستان کے خلاف اور قادیانیوں کے حق میں نئی سازش ہے ایسی سازشوں کے آگا ہ کر نے کے لیئے علماء اور مشائخ کو حجروں سے باہر نکلنا ہو گا مولانا محمد امجد خان نے پھول نگر سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جے یو آئی ایسی سازشوں کو بے نقاب کر نے اور پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیئے عوامی اجتماعات منعقد کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...