پنگریوکے سیلاب متاثرین سڑکوں پرآگئے،احتجاجی مظاہرہ

Sep 28, 2020

پنگریو( نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری۔گورنر سندھ عمران اسماعیل اور گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور کے دورے بھی ضلع بدین کے سیلاب متاثرین کو ریلیف نہ دلا سکے پنگریو سمیت ضلع بدین کے مختلف علاقوں میں چھبیس روزگزرجانے کے باوجودسیلاب متاثرین بے یارو مددگار روڈ راستوں پرمقیم ہیںریلیف کے کاموں میں اقربا پروریوں اور بے ضابطگیوں کے خلاف سیلاب متاثرین سراپااحتجاج بن گئے ہیں اس ضمن میں شادی اسمال نہر کے کناروں کے اطراف مقیم متاثرین نے امدادی سامان نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر احتجاجی متاثرین نے کہا کہ امدادی سامان من پسنداور غیرمستحق افراد کو دیا جارہا ہے اصل متاثرین کاکوئی پرسان حال نہیں احتجاجی مظاہرین نے امدادی سامان کی تقسیم میں ہونے والی بے ضابطگیوں کے خلاف نعرے بازی بھی کی احتجاجی مظاہرین نے وزیراعلیٰ سندھ اورچیف سیکریٹری سندھ سے مطالبہ کیاکہ پنگریو اور ملحقہ یونین کونسلوں کے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم میں ہونے والی بے ضابطگیوں اوراقرباپروریوں کانوٹس لیاجائے بصورت دیگر متاثرین احتجاجی تحریک چلانے پرمجبورہوجائیں گے ۔

مزیدخبریں