لاہور( آن لائن) ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو دوبارہ طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو دوبارہ طلب کرلیا ہے، اس حوالے سے ایف آئی اے نے نوٹس بھی بھیجا ہے جس میں ایف آئی اے نے سلمان شہباز کو ایک اکتوبر کو طلب کیا ہے۔دوسری جانب شہبازشریف کی رہائشگاہ پرسکیورٹی اہلکار نے آئی اے ٹیم کی جانب سے دیئے جانے والا نوٹس وصول کرنے سے انکار کر دیا، سکیورٹی اہلکار نے ایف آئی اے حکام کو لکھ کر دیا کہ سلمان شہباز پاکستان میں موجود نہیں ہیں۔