منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف آج لاہور ہائیکورٹ پیش ہونگے

لاہور(وقائع نگارخصوصی) لاہورہائی کورٹ میں مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس میںدرخواست ضمانت پر آج لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہونگے۔ گذشتہ سماعت پر ان کے وکیل کے دلائل جاری تھے کہ ہائی کورٹ نے مزید سماعت آج تک کے لیے ملتوی کردی تھی۔ میاں شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔ جبکہ نیب ذرائع کاکہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت کنفرم نہ ہونے کی صورت میں انہیں ہر حال میں گرفتار کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...