سرکاری فنڈز کا ضیاع،نیب نے میئر اسلام آباد کیخلاف انکوائری شروع کردی 

اسلام آباد (وقائع نگار) میئر آفس اسلام آباد کی تزئین و آرائش پر اخراجات ا ور امریکن سفارتخانے سمیت دیگر کمرشل انٹیٹیز کو خلاف ضابطہ پانی کے کنکشن فراہم کرنے جیسے معاملات پر میئر اسلام آباد کے خلاف نیب نے انکوائری شروع کردی ہے ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو نے میئر اسلام آباد کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور سرکاری فنڈز کے ضیاع کے حوالے سے انکوائری شروع کردی ہے اس زریعے کے مطابق میئر اسلام آباد پرالزام ہے کہ انہوں نے میئر آفس کی تزئین و آرائش پر رولز کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے فنڈز کا استعمال کیا ہے علاوہ ازیں میئر آفس نے امریکن ایمبیسی سمیت اسلام آباد کے فائیو سٹار ہوٹلز کو قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسلام آباد کو پانی کی سپلائی کرنے والی مین کنڈیکشن لائنز سے کنکشن فراہم کیے ہیں جو ان کے اختیار میں نہیں تھا علاوہ ازیں بھی میئرنے اسلام آباد کی دیہی علاقوں کی متعدد یونین کونسلز کو پانی کے کنکشن فراہم کیے ہیں جس کے باعث اسلام آباد میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے قبل ازیں بھی لوکل باڈیز کمیشن کی جانب سے بنائی گئی ایک کمیٹی نے بھی میئر اسلام آباد پر اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے اور کرڑوں روپے کے فنڈز کی عدم وصولی سمیت دیگر الزامات پر نیب کو ایک ریفرنس بھیج رکھا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...