اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ صابن مصنوعات کی برآمدات افریقہ اور دیگرترقی پذیرممالک میں بڑھانے کے لئے حکمت عملی تیارکی جائے گی، اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں مشیر تجارت نے کہا کہ پاکستان سوپ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن سے ملاقات ہوئی ہے ،اس وقت صابن اور سرف کی تیار مصنوعات کی درآمدات بہت کم ہیں،صابن کی صنعت کام کررہی ہے لیکن اس میں برآمدات بہت ہی کم ہیں،صابن مصنوعات کی برآمدات افریقہ اور دیگرترقی پذیرممالک میں بڑھانے کے لئے حکمت عملی تیارکی جائے گی۔
صابن مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کیلئے حکمت عملی تیارکی جائیگی،عبدالرزاق دائود
Sep 28, 2020