میانوالی(نامہ نگار)میانوالی کے نواحی علاقہ تحصیل پپلاںمیں مصطفی آباد 5 مرلہ سکیم کے رہائشی محمد بشیر کی دو معصوم سگی بہنیں ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئیں، انکی عمریں 6 اور 7 سال تھیں ، ٹریکٹر ڈرائیور فرار ہو گیا ۔ معصوم بچیاں گلی میں کھیل رہی تھیں ۔ پولیس نے قانونی کاروائی کے لیے دونوں بچیوں کی لاشیں ٹی ایچ کیو ہسپتال پپلاں منتقل کردیں جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کو تھانہ پپلاں میں بند کر دیا گیا ہے۔2 بہنوں کی موت کے دلخراش واقعے کے بعد پورا علاقہ سوگوار ہے۔