مولانا فضل الرحمن آج  مظفرآباد پہنچیں گے

Sep 28, 2020

مظفرآباد (صباح نیوز)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ اور قومی کشمیر کمیٹی کے سابق چیئرمین مولانا فضل الرحمن آج مظفرآباد پہنچیں گے،روزمارکی گوجرہ کے مقام پر جمعیت علماء اسلام جموں وکشمیر مظفرآباد ڈویژن کے زیر اہتمام بڑے استقبالیہ پروگرام سے خطاب کریں گے جس کے بعد مولانا نجی دورے پر وادی نیلم کے سیاحتی مقامات کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔پانچ روزہ دورہ میں ان کے ہمراہ جماعت کی سینئر قیادت اور جمعیت علماء اسلام جموں وکشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف،سیکرٹری جنرل مولانا امتیاز عباسی ودیگر ہمراہ ہوں گے۔پروگرام کے کوآرڈی نیٹرز مولانا قاری عبدالماجد،مولانا عدنان شاہ،مولانا یونس شاکر نے میڈیا کو بتایا کہ انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں