کلرسیداں(نامہ نگار)تین شادیوں کا انجام بیٹوں نے ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کر کے اپنے ہی والد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ایک شخص زخمی، محمد سالک نے پولیس کو بیان دیا کہ گزشتہ روز میرے بھائی ریاست اور رفاقت اپنی زمین پر ٹریکٹر کے ذریعے مٹی ڈال رہے تھے اسی دوران عابد مسلح اور جاوید مسلح کلہاڑیجنید مسلح سریا نے ان پر حملہ کردیا جس سے محمد ریاست جاں بحق اور رفاقت زخمی ہو گئے اور ملزمان موقع سے فرار ہو گئے روات پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی یاد رہے کہ مقتول نے تین شادیاں کر رکھی تھیں اور تینوں بیویوں سے اس کی اولاد موجود تھی جن کے درمیان زمین کا تنازعہ بھی چل رہا تھا ۔