عظمت صحابہ مارچ کے مطالبات کو حکومت اور مقتدرہ قوتیں تسلیم کریں : معظم کامران 

Sep 28, 2020

ملتان (خبرنگار خصوصی ) شہری حقوق کونسل جنوبی پنجاب کے سربراہ معظم کامران خان بابر اور دیگر رہنماؤں عرفان الحق حقانی اور محمد انعام اللہ شیخ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں تحفظ بنیاد اسلام بل کے حوالے سے عوام اور خواص میں آگاہی مہم وقت کی ضرورت ہے اور اس کیلئے اہل سنت کے تینوں مکاتب فکر پر امن طور پر اپنا یکساں کردار ادا کر رہے ہیں جو بہت خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ عظمت صحابہ مارچ کے مطالبات کو حکومت اور مقتدرہ قوتیں فوری تسلیم کریں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ارکان سیاسی مخالفین پر بیان بازی کی بجائے گستاخان صحابہ کیخلاف آواز بلند کریں اور جلد از جلد گستاخوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کریں۔

مزیدخبریں