اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) جون 2021ء تک قومی گرڈ سسٹم میں 3933میگاواٹ بجلی شامل کی جائے گی،جس سے مجموعی پیداوار 41ہزار3سو35 میگاواٹ ہوجائے گی۔سالانہ پلان21 -2020ء کے مطابق سولر سے 22میگاواٹ،ونڈ سے 351میگاواٹ،ہائیڈل سے 76میگاواٹ،کول لوکل سے 2310میگاواٹ،بگاس سے 74میگا واٹ،نیوکلئیر سے 11سو میگاواٹ بجلی قومی گرڈ سسٹم شامل کی جائے گی۔سولر سے 522میگاواٹ،ونڈ سے 1586میگاواٹ،ہائیڈل سے 9923میگاواٹ،کول لوکل سے 3120میگاواٹ،کول امپورٹڈ سے 3960میگاواٹ،گیس سے 4245میگاواٹ،ار ایل این جی 8682میگاواٹ،ائل سے 6414میگاواٹ،بگاس سے 438میگاواٹ،نیوکلئیر سے 2445میگا واٹ جون 2021ء تک ہوجائیگی۔
جون 2021 تک قومی گرڈ میں 3933میگاواٹ بجلی شامل کی جائے گی
Sep 28, 2020