اے پی سی میں دبنگ انٹری نے ہوش اڑادیئے: منور رضا

کراچی(سٹی نیوز) مسلم لیگ(ن) لیبر ونگ سندھ کے صوبائی صدر سیدمنوررضا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف کی اسلام آباد اے پی سی میں دبنگ انٹری سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ ان کے وڈیو لنک خطاب نے نااہل حکمرانوںکے ہوش اڑادیئے ہیں۔کامیاب اے پی سی نے ثابت کردیا اپوزیشن جماعتیں کل بھی متحد تھیں آج بھی متحد ہیں۔ حکمرانوں کا اپوزیشن میں  دراڑیں پڑنے سے متعلق منفی پروپیگنڈہ اپنی موت آپ مرگیا ۔ سید منور رضا نے کہا کہ قوم نااہل حکمرانوں کی ناقص کارکردگی سے مایوس ہوچکی ہیں جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 2 سو گنا سے زیادہ اضافے نے عوام کی  چیخیں نکال دی ہیںعوام ہوشربا مہنگائی سے پہلے ہی تنگ ہیں ادویہ کی قیمتوں میں اضافے نے ان کی مزید جان نکال دی ہے۔ علاج مہنگا ہونے سے لوگ علاج کرائے بغیردنیا سے جانے لگیں گے۔ حکمران ہوش کے ناخن لیکر ادویہ کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس  لے تاکہ قوم سکون کے ساتھ جی سکیں۔

ای پیپر دی نیشن