مہلک کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران مزید9 افراد دم توڑ گئے ،اموات 6466ہو گئیں جبکہ 566نئے کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرین کی تعداد3لاکھ 10ہزار841ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق کورونا کے فعال کیسز 8353ہیں جبکہ صحتیاب ہونیوالے مریضوں کی تعداد 296022ہو گئی ، 451 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ پاکستان میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران28ہزار887کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 36 ہزار17ہوگئی ۔ پنجاب میں99 ہزار219، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار701، بلوچستان میں15 ہزار92، اسلام آباد میں16ہزار470، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار661 اور گلگت میں3 ہزار681 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار231 اور سندھ میں 2 ہزار492 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 259، اسلام آباد میں 181، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 87 اور آزاد کشمیر میں 71 ہو گئی ۔ پاکستان کے 735 ہسپتا لوں میں کورونا مریضوں کیلئے سہولیات ہیں اور ہسپتا لوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔