صنعا(اے پی پی)خانہ جنگی کے شکار ملک یمن میں حوثی باغیوں اور حکومت نواز فورسز کے درمیان لڑائی میں کم از کم 50 افراد مارے گئے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق کہ اہم سٹریٹجک شہر مارب پر قبضے کی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے اور گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ہلاک ہونے والوں میں 43 حوثی باغی اور 7 حکومتی فورسز کے اہلکار شامل ہیں، تاہم حوثی باغیوں کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔