امسال گندم کی پیداوار 27.5ملین میٹرک ٹن سے تجاوز کر جائیگی: فخرامام 

اسلام آباد(نامہ نگار)گندم -22 2021کی فصل کا جائزہ لینے والی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سید فخر امام ، وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ ، اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ تمام صوبائی فوڈ ڈیپارٹمنٹس کے نمائندوں ، ایم ڈی پاسکو اور این ایف ایس اینڈ آر کے سینئر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر نے شرکاکو خوش آمدید کہا اور ان کی شرکت پر شکریہ ادا کیا اور ان سب کو دعوت دی کہ وہ گندم کی فصل کی ترقی کے لیے بنیادی طور پر ملک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنی رائے اور سفارشات کا اظہار کریں۔ وفاقی وزیر کو گندم کی پیداوار کے تازہ ترین تخمینوں ، گندم کی اسٹاک پوزیشن ، گندم کی آگے بڑھنے اور خریداری کی پیش رفت اور گندم کی رہائی کی قیمت اور کم از کم امدادی قیمت سے آگاہ کیا گیا۔وزیر نے کہا کہ ہر سال ہماری آبادی میں تقریبا 50سے 60 لاکھ لوگ شامل ہوتے ہیں جس سے ملک کی گندم کی مجموعی مانگ میں اضافہ ہوتا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن