کراچی (وقائع نگار)محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ طاقتور مون سون سسٹم کے کل سے سندھ میں داخل ہونے کے امکانات ہیں ، جس کے باعث آج سے 2 اکتوبر تک شہر میں تیز اور موسلادھار بارش متوقع ہے تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میںآج بروزمنگل 28ستمبر سے 2 اکتوبر تک چارروز تیز اور موسلادھار بارش کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے کہا طاقتور مون سون سسٹم کل سندھ میں داخل ہوگا۔اس سسٹم کے تحت کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص، تھرپارکر، عمر کوٹ، ٹھٹھہ اور بدین میں تیز موسلادھار بارش متوقع ہے ، بارشوں کا 28 ستمبر سے شروع ہونے والا سلسلہ 2 اکتوبر تک جاری رہنے کے امکانات ہیں جبکہ کراچی: محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں ہونے والی بارش کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جناح ٹرمینل پر اعشاریہ 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ڈیفنس فیز 2 میں دو اعشاریہ 8 ملی میٹر بارش ہوئی،قائدآباد میں 6، کیماڑی میں 1.5، یونیورسٹی روڈ پر اعشاریہ 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ،شہر میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ صدر میں مائیکرو کلاؤڈ برسٹ(جزوی طور پر بادل پھٹا) ہوا جس کے نتیجے میں شدید بارشیں ہوئیں اور حد نگاہ کچھ دیر کے لیے صفر ریکارڈ کی گئی،صدر میں مائیکرو کلاؤڈ برسٹ کے بعد بارش نے ‘ہیوی شاور’ کی شکل اختیار کرلی تھی۔ شاور کے دوران حد نگاہ کچھ دیر کے لیے صفر ہوگئی جبکہ ملیر، لانڈھی، کورنگی، گلستان جوہر، گلشن اقبال، ڈیفینس میں بادل جم کر برسے۔ محکمہ موسمیات نے 28 ستمبر سے2اکتوبر تک کراچی میں کہیں ہلکی کہیں تیزبارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
سمندری طوفان کے اثرات، کراچی میں آج پھر بارش کا امکان
Sep 28, 2021