بھوپال (کے ایم ایس) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع کھرگون میں ہندو انتہا پسند تنظیموں نے بیف کے شبے پر احتجاج کرتے ہوئے مسلمانوں کے کاروبار اور دکانوں کو بند کرا دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندو انتہا پسندوں نے کئی دکانوں میں توڑ پھوڑ بھی کی اور اشتعال انگیز نعرے لگائے۔ ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں ہجوم پر قابو پانے کیلئے پولیس کو لاٹھی چارج کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ پولیس نے بیف فروخت کرنے کے شبے میں تین افراد کو گرفتار کیا۔ ہندو انتہا پسندوں نے ایک آٹو رکشہ کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔