سرینگر (کے پی آئی ‘ این این آئی)مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کے نہتے کشمیری عوام کے خلاف فوجی آپریشنز جاری ہیں ،کئی علاقے فوجی محاصرے میں ہیں اس دوران کئی افراد کی گرفتاری عمل م میں لائی گئی،جموں ریلوے سٹیشن پر شوپیاں کے ایک نوجوان کو بھی گرفتار کیا گیا،کے پی آئی کے مطابق بھارتی قابض فوج کے وادی کے طول وعرض میں فوجی آپریشنز جاری ہیں اس دوران بھارتی فوج نے شمالی کشمیر کے کئی علاقوں کا محاصرہ کرکے تلاشی آپریشن شروع کررکھا ہے کئی افراد کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی جبکہ کئی مقامات پر لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے گئے ،علاوہ ازیں پولیس نے جموں ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹی آر ایف سے تعلق رکھنے والے شوپیان سے تعلق رکھنے والے ایک جنگجو کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے ۔پولیس کے مطابق جموں میں عسکریت پسند کی موجودگی کی مصدقہ طور پر اطلاع ملنے کے بعد پولیس ٹاسک فورس نے کئی مقامات پر ناکے لگائے۔ریلوے سٹیشن کے نزدیک ایک سکوٹی سوار کے ساتھ بیٹھا شخص ناکہ پارٹی دیکھ کر فرار ہونے لگا۔مذکورہ شخس کے کندھے پر ایک کالے رنگ کا بیگ تھا اور وہ گلی کوچوں سے تیز قدموں سے بھاگنے لگا، تاہم پولیس پارٹی نے اسکا پیچھا کیا اور اسے گرفتار کیا گیا۔سرسری پوچھ تاچھ کے بعد اس نے اپنی شناخت شیخ سنین یوسف عرف راجہ عرف سلطان ولد محمد یوسف شیخ ساکن گداپورہ شوپیان کے بطور کی۔تلاشی کے دوران اس کے پاس ایک 7کارتوس سے بھری ایک سٹار پستول برآمد ہوئی۔ پولیس نے اسکے دو ساتھیوں کی تلاش شروع کی گئی ہے جنہوں نے اسکی مدد کی۔جبکہکل جماعتی حریت کانفرنس نے حال ہی میں بانڈی پورہ ، اْوڑی اور دیگر علاقوں میں میں شہید ہونے والے نوجوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حریت پسند کشمیری عوام مقدس مقصد کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے نوجوانوں کے مقروض ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں جدوجہد آزادی کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری حقیر سیاسی یا مادی مفادات کے لیے کسی کو تحریک آزادی کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے بھارتی آئین کے تحت تنازعہ کشمیر کے کسی بھی حل کو مستردکرتے ہوئے واضح کیا کہ کشمیری شہداء نے بھارت کے غیر قانونی قبضے سے مکمل آزادی کے لیے اپنی قیمتی جانیں قربان کی ہیں۔ترجمان نے طاقت کے وحشیانہ استعمال اور معصوم نوجوانوں کو جعلی مقابلوں اوردوران حراست شہید کرنے کی شدید مذمت کی ۔دوسری جانب جموں خطے کے ضلع ادھمپور میںبھارتی بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک اہلکار پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بی ایس ایف کی16 بٹالین سے وابستہ ہیڈ کانسٹیبل ضلع کے ایس ٹی سی ٹریننگ سینٹر میں ڈیوٹی کے دوران پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔پولیس نے بتایا کہ سریندر کمار نامی بی ایس ایف اہلکار ڈیوٹی کے دوران بے ہوش پایا گیا اور اسے ڈسٹرکٹ ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
محاصرے ، فوجی آپریشنزجاری ، متعدد گرفتار، کئی علاقوں میں احتجاجی مظاہرے
Sep 28, 2021