لاہور (خصوصی نامہ نگار+ این این آئی) السید ابوالحسن علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کے 977 ویں سالانہ عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات کے دوسرے روز بھی لاہور سمیت ملک کے دیگر شہروں سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری رہا اور زائرین نے مزار پر حاضری دیکر فاتحہ خوانی کی اور چادریں چڑھائیں۔ دو روزہ علمی محافل کا آغاز ہو گیا۔ قبل ازیں سماع ہال میں محفل سماع ہوئی۔ عرس کے موقع پر آج مقامی تعطیل ہو گی۔ حکومت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق آج ضلعی انتظامیہ کے دفاتر‘ عدالتیں‘ تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے۔