اتھلیٹک مقابلوں کے کھلاڑیوں کا تپتی دھوپ میں فہمیدہ مرزا کا گھنٹوں انتظار

 پشاور(آئی این پی) اتھلیٹک مقابلوں کے دوران کھلاڑیوں نے تپتی دھوپ میں فہمیدہ مرزا کا گھنٹوں انتظار کیا تاہم انتظامیہ سایہ فراہم کرنے کی بجائے دھوپ کو جسم کے لیے مفید کے لیکچر دیتی رہی۔قیوم اسپورٹس کمپلیکس پشاور میں اتھلیٹک مقابلوں کے دوران کھلاڑی تپتی دھوپ میں وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کا انتظار کرتے رہے جب کہ انتظامیہ سایہ فراہم کرنے کی بجائے دھوپ کو جسم کے لیے مفید کے لیکچر دیتی رہی۔قیوم اسپورٹس کمپلیکس پشاور میں انڈر 17 اتھلیٹک مقابلوں کا انعقاد ہوا جس میں وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی تھیں لیکن تپتی دھوپ میں کھلے آسمان تلے کھلاڑی کئی گھنٹے تک انتظار کرتے رہے، جب گرمی برداشت نہ ہوئی تو کھلاڑی اپنی دستاویزات سے ہوا دیتے رہے، انتظار جب 3گھنٹے سے زیادہ ہوا تو کھلاڑیوں کو اسٹیڈیم سے باہر جانے کی اجازت دے دی گئی۔انتظامیہ کو جب کھلاڑیوں کو گرمی لگنے کا احساس ہوا تو کھلاڑیوں کو دھوپ جسم کے لیے مفید ہونے کا مشورہ دیتے رہے جب کہ پانی ٹھنڈا نہ ملا تو اسٹیج سے کھلاڑیوں کو ٹھنڈے پانی کے نقصان دہ ہونے کا لیکچر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن