ملتان (لیڈی رپورٹر )الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے شفاف انتخابات میں مدد ملے گی۔الیکٹرانک ووٹنگ مشین ٹھپہ مافیا کیلئے موت ثابت ہو گی۔ حکومت پاکستان میں آزادانہ اور شفاف انتخابات کا خواب شرمندہ تعبیر کرنا چاہتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی خواتین ونگ ملتان، ڈپٹی کنونیئر الیکٹرونک میڈیا جنوبی پنجاب حکومت پنجاب شازیہ وحید آرائیں نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کرنیوالی اپوزیشن جماعتیں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت کر رہی ہیں۔ ۔ عمران خان عوامی لیڈر، اپوزیشن جماعتوں کی کشتی ناپاک عزائم سمیت جلد ڈوب جائے گی۔