وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپورٹر+کرائم رپورٹر) سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کامران انو ر نے پبلک سروس گاڑیوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد اور کورونا ویکسین سرٹیفکیٹس کو چیک کیااور خلاف ورزی کرنیوالی 8پبلک سروس گاڑیوں کو بند اور 22ہزار 500روپے جرمانے کئے گئے سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کامران انو رنے اس موقع پر کہا کہ پبلک سروس گاڑیاں کورونا ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کریں مسافر دوران سفر کورونا ویکسین سرٹیفیکیٹ اپنے پاس رکھیں کمرشل گاڑیوں کے مالکان بغیر کورونا ویکسی نیشن کے کسی فرد کو سفر نہ کرنے دیں ۔