لاہور(اپنے نامہ نگار سے)پاکستان بھر کی ماڈل کورٹس نے25ستمبر اور 27ستمبر دو دن میں 273مقدمات کا فیصلہ کیا ، ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹس نے قتل کے مجموعی طور پر 16قتل کے ، منشیات کے 38 مقدمات کا فیصلہ کیا تمام عدالتوں نے ان دو دنوں میں مجموعی طور پر 312گواہان کے بیانات قلمبند کئے پنجاب میں قتل کے 8، منشیات کے 14، کے پی کے میں منشیات کے 11، سندھ میں قتل کے 8، منشیات کے 13مقدمات کے فیصلے ہوئے مجموعی طور پر ان دو دنوں میں 5 مجرموں کو سزائے موت، پانچ مجرموں کو عمر قید ، 8مجرموں کو مجموعی طور پر 47سال نو ماہ قید جبکہ 2کروڑ 34لاکھ 37ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا اسی طرح ماڈل سول ایپلٹ کورٹ نے دو دنوں میں مجموعی طور پر 137دیوانی فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کئے۔