ہندوتوا کے علمبردارانتہاپسند بھارتی انسانیت اوراخلاقیات سے نابلد ہیں :عاصم مظہر

جوئیانوالہ (نامہ نگار)معروف سیاسی سماجی شخصیت شیخ عاصم مظہر نے کہا ہے انتہاپسند نریندر مودی نے انسانیت کی نابودی کابیڑااٹھالیا اس قاتل کوروکناہوگا ۔ہندوتوا کے علمبردارانتہاپسند بھارتی انسانیت اوراخلاقیات سے نابلد ہیں ، اپنے بیان میں شیخ عاصم مظہر نے کہا آسام میں اسلام کے پیروکاروں کوسرعام قتل اورشہیدوں کے جسدخاکی کاتقدس پامال کیاجانا انسانی اقدار اورعالمی ضمیر پرضرب کاری ہے،کشمیر کے بعدآسام میں مسلمانوں کی نسل کشی پرعالمی ضمیر کی مجرمانہ خاموشی باعث صد افسوس ہے ۔

ای پیپر دی نیشن