جھبراں (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کی صوبائی کونسل کے رکن رانا ممتازمحمود مون خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہر دورمیں جمہوریت کی محا فظ اورعوام کی آواز بن کر جمہوریت کا پرچم سر بلندرکھا، اپنے ایک بیان میں رانا ممتاز محمود مون خان نے کہا کہ تا ریخ شا ہد ہے کہ جب بھی کسی ڈکٹیٹرنے جمہوریت پر شب خون ما ر نے یا کسی طا ئع آزما سیا ستدان نے جمہو ریت کو ڈیل ریل کر نے کی سازش کی تو پیپلز پارٹی نے ان کا راستہ روکنے کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا۔