پنجاب میں لاقانونیت ،قتل وغارت عروج پر ہے: فیضان خالد 

Sep 28, 2021

جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار)سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فیضان خالد ورک نے کہا ہے کہ نواز لیگ میں حالیہ تنظیم سازی سے نظریاتی، محنتی اور قربانی دینے والے کارکنوں کی حوصلہ افزائی ہوگی پارٹی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ تنظیم سازی میں کسی قسم کی مداخلت نہ کی جائے اور میرٹ پر عہدیداروںکا انتخاب کرکے پارٹی کو منظم، متحرک اور فعال کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 142 کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے کیا اس موقع پر میاں اخلاق نیئر ،طارق عزیز ملک، رانا خوشنود علی، چودھری ابوبکر، طارق محمود پنوں، رانا علی رضا ودیگر موجودتھے   فیضان خالد ورک نے کہاکہ حکومت اپنے تمام دعوئوںاور وعدوںمیںمکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے بڑھتی ہوئی ہوشرباء مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے پنجاب میں لاقانونیت ،قتل وغارت عروج پر ہے سرکاری اداروںمیںکرپشن اور کمیشن مافیا کاراج ہے ۔

مزیدخبریں